AUTHORS

Sheikh-Ul-Hadith Allam Mairaj-Ul-Islam

حضرت العلام شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رحمتہ اللہ علیھما کے شاگرد خاص اور عصر حاضر کے مایہ ناز مدرس تھے۔ آپ مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ ضلع سرگودھا اور منہاج القرآن لاہور میں نصف صدی تک شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز رہے ۔آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہےجو دنیا بھر میں اشاعت دین اور خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہیں۔آپ درجن بھر علمی و ادبی کتب کے مایہ ناز مصنف بھی ہیں۔

Justice (R) Nazeer Ahmad Ghazi

معروف قانون دان جسٹس نذیر احمد غازی کئی کتابوں کے مصنف ،باکمال اینکر،کالم نگار اور تربیت کار ہیں ۔آپ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔

Dr. Saeed Ahmad Saeedi

ڈاکٹر سعید احمد سعیدی چئیرمن شعبہ معارف اسلامی پنجاب یونیورسٹی لاہور ۔اپ ایک درجن کتابوں کے مصنف ،مایہ ناز مقرر اور صوفی فکر کے امین دانشور اور تربیت کار ہیں۔

Ejaz Ahmad

اعجاز احمد کا تعلق لاہور کے ایک علمی گھرانے سے ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سی ایم ایس سی (فزکس) اور ایم بی اے کرنے کے علاوہ امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں کی سیاحت نے جہاں دنیا کی مختلف تہذیبوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیا وہیں عام آدمی کی سوچ اور ضرورت کے مطابق لکھنے کا فن بھی سکھایا۔ یہی وجہ ہے کہ اعجاز احمد کی تحریر آپ کو یوں باندھ لیتی ہے کہ یہ آپ کو اپنے دل کی آواز محسوس ہونے لگتی ہے۔ سیرت النبی کے رحمت بھرے سمندر میں غوطہ زن ہوئے تو تحقیق، محبت، ادب اور معتبر ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کو آسان زبان میں یوں تحریر کیا کہ اسے پڑھنے والا خود کو 1400 سال پہلے کے عرب میں محسوس کرتا ہے۔ تمام کردار قاری سے گفتگو کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ہنر مشکل سے مشکل بات اور واقعات کو آسان لفظوں می سمجھا دینا ہے۔ سیرت النبی پر لکھی گئی کتاب محمد رسول اللہ آپ کے دل میں موجود محبت رسول کو زیادہ سے زیادہ کر دیتی ہے۔ آپ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ کبھی نہ رکے۔اعجاز احمد کا تعلق لاہور کے ایک علمی گھرانے سے ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سی ایم ایس سی (فزکس) اور ایم بی اے کرنے کے علاوہ امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں کی سیاحت نے جہاں دنیا کی مختلف تہذیبوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیا وہیں عام آدمی کی سوچ اور ضرورت کے مطابق لکھنے کا فن بھی سکھایا۔ یہی وجہ ہے کہ اعجاز احمد کی تحریر آپ کو یوں باندھ لیتی ہے کہ یہ آپ کو اپنے دل کی آواز محسوس ہونے لگتی ہے۔ سیرت النبی کے رحمت بھرے سمندر میں غوطہ زن ہوئے تو تحقیق، محبت، ادب اور معتبر ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کو آسان زبان میں یوں تحریر کیا کہ اسے پڑھنے والا خود کو 1400 سال پہلے کے عرب میں محسوس کرتا ہے۔ تمام کردار قاری سے گفتگو کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ہنر مشکل سے مشکل بات اور واقعات کو آسان لفظوں می سمجھا دینا ہے۔ سیرت النبی پر لکھی گئی کتاب محمد رسول اللہ آپ کے دل میں موجود محبت رسول کو زیادہ سے زیادہ کر دیتی ہے۔ آپ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ کبھی نہ رکے۔