Hazrat Justice Pir Karam Shah Alazhari R.A
روئے زمین پر شخصیات کا ظہور ایک مسلسل امر ہے۔ بعض حالات زمانہ کے ساتھ چلنے میں عافیت محسوس کرتی ہیں، اُن کا مقصد زیست ہوتا ہے نہ کوئی منزل۔ وہ چند روزہ زندگی گزار کر صفحہ ہستی سے معدوم ہو جاتی ہیں۔ دوسری وہ جو زمانے کا رخ موڑنے کا عزم و حوصلہ رکھتی ہیں، وہ بلندیوں کی طرف پر کشاں رہتی ہیں، سورج بن کر چمکتی ہیں اور اپنی تابناک سنہری کرنوں سے گھٹاٹوپ اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتی ہیں۔ انہی میں ایک تابندہ تر شخصیت مفکر اسلام ،مفسر قرآن ،عظیم سیرت نگار ،ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ایک بے مثال نام، ایک فقید المثال ذات، ایک عدیم النظیر علمی تحریک، ایک نابغۂ روزگار اور عہد ساز شخصیت تھے۔ آپ کا نام ہمیشہ تاریخ کے سنہری قراطیس کی جبینِ ناز کا جھومر رہے گا۔
آپ کے فیض سے کرۂ ارض کے کروڑوں انسان مستفیض ہو رہے ہیں۔ آپ نے حیاتِ مستعار کا لمحہ لمحہ امت مسلمہ کی ایمانی، فکری اور روحانی تربیت، علمی ترقی اور دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کئے رکھا۔۔
اس عظیم شخصیت کی روحانی ،علمی ،فکری ،اصلاحی اور ادارہ جاتی خدمات کے روح پرور اور یقین افروز احوال بیان کرتی ایک شاہکار کتاب ۔
نام کتاب:حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری (حیات ۔ خدمات۔ اثرات)
نام مصنف: پروفیسر حافظ احمد بخش
صفحات: 696
عام ہدیہ:3000روپے
رعایتی ہدیہ: 1800روپے
-
Estimated Delivery:Aug 30 - Sep 03
-
Free Shipping: On all orders above Rs.2500
- 📢 WRITE A REVIEW AND GET AMAZING DISCOUNTS 🎁
